تلنگانہ

بی آر ایس کی اسٹیرنگ چیف منسٹر کے ہاتھ میں اور مجلس کی اسٹیرنگ بیرسٹر اویسی کے ہاتھ میں ہے لیکن بی جے پی کی اسٹیرنگ۔۔۔۔۔۔۔۔

حیدرآباد _ 2 اکٹوبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے وزیر و کارگزار صدر بی آر ایس  تارک راما راو نے بی آرایس کی اسٹیرنگ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی کے ہاتھ میں ہونے سے متعلق وزیراعظم مودی کے ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی آرایس کی اسٹیرنگ چیف منسٹر  چندرشیکھرراو کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔

 

ملک پیٹ علاقہ میں تعمیر کئے جانے والے 30منزلہ آئی ٹی ٹاور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجلس کی   اسٹیرنگ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی  کے ہاتھ میں محفوظ ہے البتہ بی جے پی کی اسٹیرنگ وزیراعظم کے پاس نہیں اڈانی کے پاس چلی گئی ہے۔بی جے پی اوراین ڈی اے کو اڈانی چلارہے ہیں۔وزیراعظم نے اس کو بالکل چھوڑدیا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ جب بھی وزیراعظم یا دوسرے افراد تلنگانہ میں آتے ہیں تو یہاں کی ترقی ان کو نظرنہیں آتی۔فی کس آمدنی میں تلنگانہ، ملک میں سرکردہ ریاست ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے وہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ بی جے پی یا پھر کانگریس کی حکمران والی ایسی کوئی ریاست بتادیں جنہوں نے کم وقت میں اتنی زیادہ ترقی حاصل کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button