جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد: شہر کے میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ مقتول اور ملزم آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیف عرف صابر اور اسماعیل آپ میں قریبی رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔

 

آج صبح کی اولین ساعتوں میں اسماعیل نے سیف کا شاسستری پورم، سیفی کالونی میں سر پر پتھر پٹخ کر قتل کردیا۔ قتل کی وجہہ یہ بتائی گئی ہے کہ مقتول نے حملہ آور کو ایک لاکھ روپئے بطور قرض دئیے تھے۔ رقم کی واپسی کے مسئلہ پر ان دونوں میں جھگڑا ہوا اور برہم اسماعیل نے سیف کا قتل کردیا۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button