بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر مجاہد بیگ کا خوفناک انتقام ! سسرالی گھر کو لگا دی آگ، سب کچھ جل کر راکھ – تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں واقعہ
بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کا خوفناک انتقام! سسرالی گھر کو لگا دی آگ، سب کچھ جل کر راکھ!
تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے لنگاپور منڈل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بیوی سے معمولی جھگڑے نے خوفناک رُخ اختیار کر لیا۔ جینور منڈل کے مجاہد بیگ نامی شخص نے غصہ میں آکر سسرالی گھر کو آگ لگا دیا
ذرائع کے مطابق مجاہد بیگ کی شادی تقریباً 9 ماہ قبل ایلاپاٹار گاؤں کی شمع بی سے ہوئی تھی، مگر شادی کے بعد سے ہی دونوں میں جھگڑے چل رہے تھے۔ جھگڑوں سے تنگ آکر شمع بی 20 دن پہلے اپنے میکے چلی گئی تھی۔ جمعرات کے دن مجاہد بیگ سسرال پہنچا، بیوی سے بحث شروع ہوئی اور بات اتنی بڑھ گئی کہ شوہر نے ہوش کھو دیے۔
غصے میں آکر مجاہد بیگ نے گیس سلینڈر کی نلکی کھول کر آگ لگا دی اور وہاں سے کود کر فرار ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا — قیمتی سامان، گھریلو اشیاء سب کچھ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
پولیس نے فوری طور پر کیس درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس مجاہد بیگ کی تلاش شروع کردی ہے۔



