نیشنل

مرد ٹیچر نے خود کو خاتون اور حاملہ بتایا جانئیے کیوں؟

نئی دہلی۔ ہریانہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا جہاں الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے مرد ٹیچر نے ریکارڈ میں خود کو نہ صرف خاتون بتایا بلکہ ساتھ میں لکھا کہ وہ حاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جنڈ نامی مقام کے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کے لیے اساتذہ کی فہرست ضلعی انتظامیہ کو بھجوائی گئی

 

جس میں ٹیچر ستیش کمار کا نام بھی شامل تھا۔ ستیش کمار اپنے نام کے ساتھ لکھا کہ وہ خاتون ہے اور حاملہ بھی لکھا گیا تھا۔ جیسے ہی انتظامیہ کو اس کا علم ہوا انھوں نے مکمل تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیمات کے ہیڈ کوارٹر سے رجوع کیا جائے گا

 

جس ٹیم کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کی سربراہ جنڈ میونسپل میجسٹریٹ نمیتا کماری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button