جرائم و حادثات

پارلر میں لڑکیوں سے مساج ۔ حیدرآباد میں تین پولیس کانسٹیبلس معطل

حیدرآباد۔ مساج سنٹر پر جا کر لڑکیوں کے ذریعہ اپنے جسم کا مساج کروانے کے الزام میں حیدرآباد کے تین پولیس کانسٹیبلس اور ایک ہوم گاڈ کو معطل کر دیا گیا۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سرینواس ریڈی نے یہ احکامات جاری کیے۔

 

پورا معاملہ یہ ہے کہ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن اسٹیشن سے وابستہ تین پولیس کانسٹیبلس اور ہوم گارڈ نمودھر،ستیش، ناگراجو اور راجو ایلاریڈی گوڑہ کے ایک مساج سنٹر پر جا کر مساج کروایا کرتے تھے، حال ہی میں پولیس نے اس مساج سنٹر پر دھاوا کیا اور پوچھ تاچھ کے دوران یہاں آنے والوں کی فہرست حاصل کی گئی تو اس میں یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ

 

یہاں آ کر مساج کروانے والوں میں تین کانسٹیبلس اور ایک ہوم گارڈ بھی شامل ہے۔ اس کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی گئی اور محکمہ جاتی تحقیقات کے بعد ان چاروں کو معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button