جرائم و حادثات

تلنگانہ۔عادل آباد کے ریمس ہاسپٹل میں ایم بی بی ایس طالب علم کی خودکشی

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد کے ریمس ہاسپٹل میں میڈیکل کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والے ساحل چودھری

 

(19) ایم بی بی ایس دوسرے سال کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ اسے آج صبح اس کے ساتھی طلباء نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی

 

تحقیقات کر رہی ہے۔ ساحل کی خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button