جرائم و حادثات
تلنگانہ کے میدک ضلع میں سنسنی خیز قتل، چیگنٹہ منڈل کے اننت ساگر میں یوپی سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہلاک
تلنگانہ کے ضلع میدک کے چیگنٹہ منڈل کے اننت ساگر گاؤں کے مضافاتی علاقے میں جمعرات کو ایک شخص کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
گاؤں کے باہر واقع ایک رائس مل کے قریب ایک کمپنی میں کام کرنے والے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ محمد سراج کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
مقامی افراد نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔



