قرض کے بوجھ سے تنگ آکر محمد بھائی نامی شخص اپنے ہی ہوٹل میں پھانسی لے لی – تلنگانہ کے میدک ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ
میدک (حافظ محمد فصیح الدین) تلنگانہ کے میدک ٹاؤن کے محلہ فتح نگر میں 48سالہ محمد سعداللہ عرف محمد بھائی نے قرض کے بوجھ برداشت نہ کر پاتے ہوئے اپنی چائے کی دکان میں پھانسی لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محمد بھائی کے گھر والوں کے مطابق وہ مالی مشکلات اور بڑھتے ہوئے قرض کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
محمد بھائی مرحوم، جن کے والد منصور مرحوم ہیں، پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ مقامی افراد نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک محنتی اور خوش اخلاق شخص کے طور پر جانے جاتے تھے۔
نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نماز جنازہ آج منگل کو بعد مغرب مسجد قوت الاسلام میں ادا کی جائے گی اور تدفین مہندی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے معاملے کو خودکشی کے طور پر درج کیا ہے۔



