جرائم و حادثات

مہندی پٹنم میں ایک فنکشن ہال اور ہاؤسنگ بورڈ کے عملہ کے درمیان دھکم پیل- ایک عہدیدار کی موت

حیدرآباد کے مہندی پٹنم میں واقع  ایک فنکشن ہال کے مالکین اور تلنگانہ ہاؤسنگ بورڈ حکام کے درمیان دھکم پیل کے دوران ہاؤسنگ بورڈ کا ایک عہدیدار ہلاک ہوگیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذکورہ فنکشن ہال گزشتہ 8 سال سے ہاؤسنگ بورڈ کو لیز کی رقم ادا نہیں کر رہا تھا۔ واجب الادا رقم تقریباً 1.50 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

 

اس رقم کی وصولی کے لئے ہاؤسنگ بورڈ نے عدالت سے آرڈر حاصل کرکے اج مہدی پٹنم آر ٹی سی ڈپو کے قریب موجود فنکشن ہال کو سیل کرنے کی کارروائی شروع کی۔ کارروائی کے دوران فنکشن ہال کے انتظامیہ اور ہاؤسنگ بورڈ حکام کے درمیان شدید لفظی تکرار ہوئی جو بعد میں دھکا مُکی میں تبدیل ہوگئی۔

 

اسی دوران ہاؤسنگ بورڈ کے اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر آر جگدیشور راؤ بے ہوش ہوکر گرپڑے۔ انھیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تاہم علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button