جرائم و حادثات

اوڈیشہ سے سکندرآباد آنے والی ٹرین میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

حیدرآباد: ریاست اوڈیشہ سے سکندرآباد آنے والی ٹرین میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے جمعرات کو ملزم کے خلاف POCSO اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔2 اپریل کو اوڈیشہ کا ایک شخص اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ سکندرآباد کے لیے

 

رکسل-سکندرآباد ایکسپریس سے روانہ ہوا۔ تقریباً بجے2 آدھی رات کو اس کی بڑی بیٹی جس کی (12) سال بتائی گئی ہےواش روم گئی ہوئی تھی کہ اسی دوران ملزم بھی واش روم میں داخل ہوگیا اور اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ملزم نے اس شرمناک حرکت کا اپنے سیل فون میں ویڈیو بھی بنایا۔ لڑکی نے واپس ہوکر اپنے گھر والوں سے اس بات کی شکایت کی۔متاثرہ کے باپ نے ریلوے ٹول فری نمبر 139 پر کال کرکے شکایت کی۔

 

جمعرات کی صبح ٹرین کے سکندرآباد پہنچنے کے بعد متاثرہ کے والد نے ریلوے پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button