اپارٹمنٹ میں کار پارکنگ کے معمولی تنازعہ نے ایک شخص کی جان لے لی – حیدرآباد میں افسوناک واقعہ

حیدرآباد کے چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کتہ پیٹ کے وائشنوی رتھیکا اپارٹمنٹ میں پارکنگ کے معمولی تنازعہ نے ایک شخص کی جان لے لی۔ یہ واقعہ 21 مئی کو پیش آیا لیکن تاخیر سے منظر عام پر آیا۔
تفصیلات کے مطابق ناگی ریڈی نامی شخص گزشتہ 13 برس سے اپنے خاندان کے ساتھ اس اپارٹمنٹ میں مقیم تھے۔ اسی اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 402 میں رہنے والی سوری کاماکشی کے داماد کرشنا جیواجی ان دنوں ان کے گھر آئے ہوئے تھے۔
کرشنا نے اپنی گاڑی اپارٹمنٹ کے احاطے میں پارک کی تھی جبکہ کچھ دیر بعد ناگی ریڈی نے آکر اپنی کار کرشنا کی گاڑی کے پیچھے کھڑی کر دی۔ جب کرشنا واپس جانے کے لیے نیچے آئے تو انہوں نے اپنی گاڑی پر خراشیں دیکھی جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور الزام ناگی ریڈی پر عائد کرتے ہوئے واچ مین سے انہیں نیچے بلوایا
۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران کرشنا نے ناگی ریڈی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر پڑے اور ان کے کان سے خون اور منہ سے آنے لگا۔ گھر والوں نے فوری طور پر انہیں ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
واقعہ کے بعد ناگی ریڈی کی اہلیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس پر مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔