جرائم و حادثات

بھینسہ ٹاون کے نوجوان محمد ندیم کا سنگاریڈی ضلع میں بے دردی سے قتل _ 9 ماہ قبل ہوئی تھی شادی

حیدرآباد _ 13 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے بھینسہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو کے پاس نامعلوم افراد نے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔ نوجوان کی شناخت 28 سالہ محمد ندیم کی حیثیت سے ہوئی ہے جو نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاون سے تعلق رکھتے تھے اور چند دنوں سے حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں مقیم تھے

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد ندیم رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے تھے۔ پٹن چیرو منڈل کے  لکشرم گاؤں کے نواحی علاقے میں قومی شاہراہ پر ندیم کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل منگل کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے ہوا ہے۔

 

ندیم کی نعش منگل کی رات لکشرم مضافاتی علاقے میں شلپا وینچر کے سامنے برآمد ہوئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے تیز دھار چاقو سے ان  کا گلا کاٹ دیا۔ مقتول کے والد عبدالقیوم کی شکایت کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پٹن چیرو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ محمد ندیم کی 9 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور جاریہ ہفتہ کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے والے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button