جرائم و حادثات

ڈگری میں کم نشانات حاصل ہونے پر معین الدین نامی طالب علم گھر سے لاپتہ

ڈگری کے امتحان میں کم نشانات حاصل ہونے پر ایک طالب علم کے لاپتہ ہونے کا واقعہ حیدراباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق، جوبلی ہلز، گایتری ہلز کے رہائشی ایم ڈی اقبال الدین کے تین بچے ہیں، جن میں سب سے بڑا بیٹا 23سالہ محمد معین الدین یوسف گوڑہ میں واقع سینٹ میری کالج میں ڈگری کے آخری سال میں زیر تعلیم ہے۔

 

جمعرات کے دن فائنل ایئر کے نتائج جاری کئے گئے، لیکن معین الدین نے ان نتائج کے بارے میں اپنے خاندان کو کچھ نہیں بتایا۔جمعہ کی شام اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ وہ ایک دوست سے ملنے جا رہا ہے اور موٹر سائیکل پر روانہ ہوا، مگر رات گئے تک واپس نہیں آیا۔ جب اس کے موبائل پر کال کی گئی تو فون بند آیا۔

 

گھر والوں نے رشتہ داروں اور دوستوں سے معلوم کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ بعد ازاں گھر والوں نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button