جرائم و حادثات
مرادآباد میں لڑکی اور اس کے مسلم دوست کا بے دردی سے قتل – لڑکی کے دو بھائی گرفتار

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو سال سے جاری ایک محبت کی کہانی کا انجام بے حد خوفناک ثابت ہوا۔ اُمری سبزی پور گاؤں میں آدھی رات کے وقت لڑکی کاجل اپنے مسلم بوائے فرینڈ ارمان کے ساتھ پائی گئی، جس پر لڑکی کے گھر والے طیش میں آ گئے۔
اطلاعات کے مطابق گھر والوں نے کاجل اور ارمان کو بے رحمی سے قتل کر کے ان کی نعشیں ندی کنارے نیم کرولی بابا کے مندر کے پیچھے دفنا دیں۔ واقعہ کے تین دن بعد پولیس نے دونوں نعشیں برآمد کر لیں۔ اس معاملہ میں کاجل کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں مقتولین کا تعلق الگ الگ مذاہب سے تھا، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



