جرائم و حادثات

دو معصوم بچوں کا قتل کرکے ماں نے بھی جان دے دی ۔ حیدرآباد کے مضافات میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ جیڈی میٹلہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاج نے زندگی سے تنگ آ کر اپنے دو معصوم بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ واقعہ جمعرات کے دن گاجولارامارم کے ساہسرا مہیش ہائٹس اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تیجسونی (عمر 35 سال) جو کہ ضلع کھمم سے تعلق رکھتی تھی اپنے شوہر گ وینکٹیشور ریڈی اور دو بیٹوں اشیش ریڈی (7 سال) اور ہرشیت ریڈی (5 سال) کے ساتھ مذکورہ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھی۔ دونوں بچوں کو آنکھوں کا مرض لاحق تھا جس میں ہر دو گھنٹے بعد دوا ڈالنا ضروری تھا۔ بیماری کے باعث بچوں کو شدید تکالیف کا سامنا تھا اور ماں پر ذہنی دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔

 

خاتون بھی اسی طرح کے مرض میں مبتلا تھی۔ ذرائع کے مطابق تیجسونی کو نہ صرف خاندان بلکہ محلے والوں کی جانب سے بھی طعنہ دئیے جاتے  حتیٰ کہ اس کا شوہر بھی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر اس سے کہہ چکا تھا “مرنا ہے تو مر جاؤ” اس ذہنی اذیت نے خاتون کو اس انتہائی اقدام پر مجبور کر دیا۔

 

جمعرات کی دوپہر تیجسونی نے پہلے اپنے دونوں بیٹوں کو ناریل کاٹنے کی کتہ سے وار کرکے قتل کردیا بعد ازاں اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کو مقام واقعہ سے آٹھ صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ دستیاب ہوا جس میں تیجسونی نے لکھا کہ وہ بچوں کی بیماری، مسلسل اذیت اور سماجی رویّہ سے دلبرداشتہ ہو چکی تھی۔

 

اس نے یہ بھی لکھا کہ اس کی جائیداد کا ایک پیسہ بھی شوہر کو نہ دیا جائے بلکہ تمام رقم یتیم بچوں اور ضرورت مند طلبہ کے لیے وقف کر دی جائے۔پولیس نے اس معاملہ میں کیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button