جرائم و حادثات

ماں نے دو بچوں کا قتل کرکے پھانسی لے لی

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ نلگنڈہ ضلع کے کونڈاملے پلی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

 

 

پولیس کو اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوع پر پہنچی۔ مرنے والوں کی شناخت ناگلاکشمی (27 سال)، بھوون سائی (7 سال) اور اونتیکا (9 سال) کے طور پر ہوئی۔ بتایا گیا کہ وہ آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع کے جناکارم گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔

 

 

پولیس کو شبہ ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ کیس درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button