جرائم و حادثات

عاشق کے لئے ماں نے 4 سالہ بیٹی کا قتل کردیا _ حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدر آباد 13 جولائی (اردولیکس  ) حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے لئے 4 سالہ بیٹی کا قتل کردیا۔

 

یہ واقعہ حیدرآباد کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے 4 سالہ لڑکی تنوی کی مشتبہ موت کے معاملہ کو حل کر لیا ہے اور اس کی ماں کو گرفتار کر لیا۔ کل تنوی کی نیند میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر لڑکی کی ماں کلیانی سے پوچھ تاچھ کی جس نے بتایا کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ ناجائز تعلقات کو قائم رکھنے کے لئے بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔پولیس نے کلیانی کو گرفتار کر لیا جس نے ناجائز تعلق کی خاطر اپنی بیٹی کا قتل کر دیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ 4 سالہ تنوی کا حالت نیند میں قتل کرنے کے بعد ماں نے خود پولیس میں شکایت کی تھی۔ کلیانی ایک مقامی نوجوان سے ناجائز رشتہ بنا چکی تھی اور اس کے نا جائز تعلقات میں یہ کمسن لڑکی رکاوٹ بن رہی تھی۔

 

کلیانی کا شوہر آٹو ڈرائیور ہے اور کلیانی نے مقامی نو جوان سے ناجائز رشتہ قائم کرلیا اور اس نا جائز رشتہ کو قائم رکھنے کے لئے بیٹی کا ہی قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button