جرائم و حادثات
عاشق کے کہنے پر بے رحم ماں نے بیٹی کو جھیل میں پھینک دیا

نئی دہلی: ریاست راجستھان کے اجمیر میں ایک بےرحم ماں نے اپنے بوائے فرینڈ کے کہنے پر تین سالہ بیٹی کو جھیل میں پھینک دیا۔ چہارشنبہ کے روز شہر کے مضافات میں واقع اناساگر جھیل میں ایک بچی کی نعش نظر آئی۔ کرسچن
گنج پولیس نے نعش کو باہر نکال کر کیس کی تفتیش شروع کی۔ آس پاس کے علاقوں میں سی سی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ پڑتال کے بعد پولیس نے بچی کی ماں انجلی سنگھ کو حراست میں لے لیا۔ انجلی پنے شوہر کو چھوڑ کر ایک
ریستوران میں کام کرنے والے اکھلیش کے ساتھ رہ رہی تھی۔ بوائے فرینڈ نے کہا کہ ان دونوں کے تعلقات میں بیٹی رکاوٹ بن رہی ہے۔ اس پر انجلی نے رات کے وقت بچی کا ہاتھ پکڑ کر جھیل کے
ارد گرد گھماتے ہوئے باتیں کیں اور جب بچی سو گئی تو اس نے یہ سفاکانہ حرکت کی۔