جرائم و حادثات
ایک شخص کا قتل۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج رات ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔ فوری طور پر ملی جانکاری کے مطابق محمد ساجد نامی شخص کا فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔
مقتول کی بیوی نے میڈیا کو بتایا کہ تین سال قبل ان کے شوہر کی کسی سے لڑائی ہوئی تھی بعد ازاں معاملہ فہمی ہو گئی تھی، آج ان کے شوہر کا قتل کردیا گیا، اطلاع ملتے ہی فلک نما پولیس مقام واقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے
عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا گیا مزید تحقیقات جاری ہے۔