حضرت مولانا محمد ضیاء عرفان حُسامی صاحب کا انتقال

حضرت مولانا محمد ضیاء عرفان حُسامی صاحب خلیفہ حضرت مولانامحمد حمید الدین حسامی عاقل صاحب رح ساکن ریڈہلز روبرو شاہ فنکشن ہال A3k اپارٹمنٹ ( چوتھی منزل ) حیدرآباد کا بہ عمر 70 سال 4 ـ ستمبر چہارشنبہ 2024 کو انتقال ہوگیانماز جنازہ آج ہی بعد نماز عصر مسجد باغ عام نامپلی حیدرآبادمیں ادا کی جاۓ گی محترم ضیاء عرفان حسامی صاحب محکمہ سول سپلائی میں سینیر چیکنگ انسپکٹر کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوۓ تھے برسوں سے نعت گوئی حضرت کا شغف رہا سینکڑوں نعتیہ وسنجیدہ مشاعروں میں نہ صرف کلام سنایا بلکہ معتمد ی کے فرائض بھی انجام دئیے شہر اور اضلاع کے شعراء برادری میں جناب ضیاء عرفان حسامی صاحب بڑی ہی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے واعظ قوم حضرت علامہ محمدحسام الدین فاضل صاحب رح اور حضرت مولانا محمد حمیدالدین عاقل حسامی صاحب سے موصوف کو خاص عقیدت ومحبت رہی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان محمد انس عرفان ‘ محمد حسان عرفان ( نیوزایڈیٹر روزنامہ آداب تلنگانہ و ٹی ٹی وی) اور 2دختران شامل ہیں تفصیلات کے لئے جناب حسان عرفان کے فون 6304453113پر یا جناب محمد انس عرفان کے فون 9640143661 پرربط پیدا کیا جاسکتا ہے