جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سر عام قتل کا واقعہ۔ روڈی شیٹر گرفتار

حیدرآباد: جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہونے والے روشن کمار سنگھ نامی (22) سالہ روڈی شیٹر کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ اسی سلسلے میں روشن سنگھ پر ایک اور روڈی شیٹر بالا شو ریڈی عمر (21) سال نے حملہ کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم بالا شو ریڈی

 

 

نے’’ایمیزون سے چھری خرید کر روشن کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ۔ بات چیت کرنے کے بہانے بالا شوری ریڈی نے روشن سنگھ کو انسٹاگرام پر پیغام بھیجا۔ جگت گیری گٹہ کے قریب پہنچنے پر روشن سنگھ کو آٹو سے اترتے ہی چھری سے حملہ کر دیا۔ شدید زخمی ہونے والے روشن کو مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت

 

 

ہوگیا۔ تین ملزم بالا شوری ریڈی (21)، سید محمد (28)، آدتیہ (26) کو گرفتار کر کے پولیس نے ریمانڈ پر بھیج دیا ۔ ملزموں سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری اور بُلٹ گاڑی ضبط کرلی گئی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button