جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان کے قتل کی واردات

حیدرآباد: شہر کے میاں پور علاقے میں قتل کی وردات پیش آئی۔ پولیس کے مطابق چہارشنبہ کی رات سندیپ نامی (39) سالہ مریض کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا جو منشیات کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایک مرکز میں زیر علاج

 

 

تھا۔سندیپ کا تعلق آندھراپردیش سے بتایا گیاہے اور وہ منشیات کے عادی ہونے کے سبب گزشتہ آٹھ ماہ سے علاج کے لیے اسی مرکز میں مقیم تھا۔ اسی مرکز میں نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والا عادل اور برساس کا سلیمان بھی پچھلے تین

 

 

ماہ سے علاج کروا رہے تھے۔کل رات کسی بات پر تینوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران عادل اور سلیمان نے مل کر سندیپ پر حملہ کر دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔میاں پور پولیس نے دونوں ملزمین کے

 

 

خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button