جرائم و حادثات

شادی کیلئے دباؤ پر قتل۔ لڑکی کی نعش کے 35 ٹکڑے کرکےفریج میں رکھنے کا انکشاف

نئی دہلی:دہلی میں ایک لڑکی کو اس کے عاشق نے قتل کر دیا اور اس کی نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کئی علاقوں میں پھینک دیے۔ ملزم کو 5 ماہ بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے قتل کرنے کے بعد لڑکی کی نعش کے قریب 35  ٹکڑے کردیئے اور ان ٹکڑوں کو دہلی کے مختلف علاقوں میں پھینک دیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آفتاب نے شردھا کی لاش کے 35 ٹکڑوں میں کاٹ کر پہلے اپنے گھر میں رکھا۔ آفتاب نے منصوبہ بند طریقہ سے نعش کے ٹکڑوں کو رکھنےایک نیا بڑا فریج خریدا تھا اور اس نے نعش کے ٹکڑے 18 دن تک گھر میں رکھے۔ رات 2 بجے وہ لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر پھینک دیا‌کرتا تھا۔ تاحال کے تقریباً 10 سے 15 ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم آفتاب امین پونا والا 26 سالہ شردھا واکر کو ممبئی کے علاقے ملاڈ سے شادی کے بہانے دہلی لے کر آیا تھا۔ وہ شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے لگے تھے کہ اس دورات لڑکی کے اچانک غائب ہوجانے پر اس‌کے باپ نے 8 نومبر کو دہلی کے مہرولی پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کے اغوا کی شکایت درج کروائی تھی۔ شردھا کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ مہاراشٹر کے پالگھر میں رہتے ہیں۔ ان کی 26 سالہ بیٹی شردھا واکر ممبئی کے علاقے ملاڈ میں واقع ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔ وہاں شردھا نے آفتاب امین سے ملاقات کی۔ پھر دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے اور وہ ایک‌ ساتھ رہنے لگے تھے۔

پولیس نے ہفتہ کو آفتاب کو ‌حراست میں لے لیا تو آ فتاب نے بتایا کہ شردھا اکثر اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈالتی تھی۔ 18 مئی کو اسی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس نے دوران شردھا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button