جرائم و حادثات
مظفرنگر میں معمولی بات پر شرپسندوں کا امام پر حملہ – 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

اترپردیش کے مظفر نگر میں مسجد سے نماز پڑھا کر نکلنے والے امام عبدالوہاب پر شرپسندوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سڑک پر کرکٹ کھیل رہے چند نوجوانوں کی بال امام کو لگ گئی، جس کے بعد دونوں فریقوں میں تلخ کلامی ہوئی اور نوجوانوں نے امام حملہ کردیا
واقعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچی اور امام کو ضلع اسپتال، مظفر نگر میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کے خلاف جان لیوا حملے کی رپورٹ درج کی اور ایک ملزم لاوی کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمین میں رشب، آدتیہ، ہریش اور بسانت شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور موقع پر حالات پر قابو پانے کے لیے اضافی فورس تعینات کی گئی ہے۔



