بیوی کو ڈانس کرنے سے روکنے پر تنازعہ – داماد پر سسرال والوں کا حملہ، متاثرہ شخص انصاف کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا
اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک خاندانی تقریب کے دوران بیوی کو ڈانس کرنے سے روکنے کا معاملہ شدید تنازعہ میں بدل گیا۔ جس میں سسرال والوں نے داماد کی پٹائی کردی.
نیازی پورہ کے رہائشی ندیم نے الزام عائد کیا ہے کہ بیوی کو ڈانس کرنے سے روکنے پر سسرال والے مشتعل ہو گئے اور اس پر مبینہ طور پر جان لیوا حملہ کر دیا۔
متاثرہ کے مطابق وہ اپنی بیوی ثانیہ کو واپس لینے کے لیے 25 مارچ کی شام سسرال پہنچا تھا، جہاں ایک پروگرام کے دوران اس نے اپنی بیوی کو ڈانس کرتے دیکھا اور اس پر اعتراض کیا۔ اس اعتراض کے بعد مبینہ طور پر سسرال کے افراد نے لاٹھی ڈنڈوں سے اس پر حملہ کر دیا۔
ندیم کا کہنا ہے کہ اس نے تین سال قبل ثانیہ سے محبت کی شادی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے اور بیوی اپنے میکے چلی گئی، جہاں ان کا تین سالہ بچہ بھی موجود ہے۔
واقعہ کے بعد متاثرہ نے ڈائل 112 پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی، تاہم اس کے مطابق تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ اس نے انصاف اور اپنے کمسن بچے کی حوالگی کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق معاملے کی جانچ جاری ہے۔



