میسور بھجیہ گلے میں پھنس گیا 15 سالہ لڑکی کی موت۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: شہر کے چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گلے میں میسور بھجیہ پھنس جانے کے باعث 15 سالہ لڑکی کی جان چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متوفیہ طالبہ کی شناخت ساتویکا کے طور پر کی گئی ہے جو نویں جماعت کی طالبہ تھی۔ اس کے والدین پیشے کے لحاظ سے پھل فروش ہیں اور روزانہ کی طرح کل صبح بھی وہ اپنے والدین کے ساتھ موجود تھی۔ اسی دوران ناشتہ کے لیے اس نے ایک دکان سے میسور بھجیہ خریدا۔
عینی شاہدین کے مطابق لڑکی نے بھجیہ کو پورا ایک ساتھ منہ میں ڈال لیا جس کے فوراً بعد اسے سانس لینے میں شدید دشواری پیش آنے لگی اور وہ بے ہوش ہو گئی۔ ارکان خاندان اور مقامی افراد نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم راستے میں ہی اس کی حالت بگڑ گئی اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا۔



