جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر  میں سنسنی خیز واقعہ — سڑک پر آٹو میں دو نوجوانوں کی پراسرار موت – تین سرنجیں برآمد… 

حیدرآباد کے پرانے شہر  میں سنسنی خیز واردات —  سڑک پر آٹو میں دو نوجوانوں کی پراسرار موت! تین سرنجیں برآمد…

 

حیدرآباد کے چندائن گٹہ کے رومان ہوٹل کے قریب منگل کی رات ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا — مسافر آٹو میں دو نوجوان مردہ حالت میں پڑے ہوئے ملے جس سے پورا علاقہ خوف و سراسیمگی کی لپیٹ میں آگیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ  جہانگیر اور 25 سالہ عرفان  کے طور پر ہوئی ہے۔

 

شبہ کیا جاتا ہے کہ ان دونوں نے زائد مقدار میں ڈرگ لینے سے موت ہوگئی ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے تین انجیکشن سرنجیں برآمد ہوئیں — اور سب سے بڑا انکشاف یہ کہ تیسرا شخص بھی موجود تھا جو پولیس کے پہنچنے سے چند ہی لمحے پہلے فرار ہوگیا! اس کی تلاش کے لئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

 

اس ہولناک واردات نے پرانے شہر میں سنسنی پھیلا دی ہے، جبکہ مقامی افراد نے کہا کہ نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی زد میں آ رہی ہے — جس سے نہ صرف زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں بلکہ جرم بھی خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔پولیس کی تفتیش جاری ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button