جرائم و حادثات
تلنگانہ کے میٹ پلی ٹاؤن میں دو سالہ بچہ کا اغوا کرنے والے ناگیش کا نیا انکشاف _ تین ماہ میں 3 بچوں کا کیا تھا اغوا

تلنگانہ کے میٹ پلی ٹاؤن میں دو سالہ بچہ کا اغوا کرنے والے ناگیش نے دو ماہ قبل مزید دو بچوں کا اغوا کرتے ہوئے انھیں فروخت کردیا۔ پولیس کی جانب سے اس سے کی گئی تفشیش میں سنسنی خیز باتیں سامنے آ رہی ہیں۔
ملزم اسلوت ناگیش اور اس کی بیوی لاونیا نے تین ماہ میں تین بچوں کو اغوا کیا تھا اس نے پولیس کی پوچھ تاچھ میں بتایا کہ دو بچوں کو سال جون میں فروخت کردئے ۔ تازہ واقعہ میں دو سالہ بچے کو منگل کی دوپہر میٹ پلی ٹاؤن سے اغوا کیا تھا۔ اس بچہ کا 1.50 لاکھ میں فروخت کا معاہدہ کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا اور بچہ کو بچا لیا
اس نے جون میں، ایک چھ سالہ بچی کو میڈپلی منڈل کے پوروملہ گاؤں کے ایک شخص کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، اور ایک اور تین سالہ بچی کو میٹ پلی شہر کے ہنومان نگر کے ایک شخص کو 1.50 روپے میں فروخت کیا تھا۔