جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کوبیر پولیس اسٹیشن میں چاقو سے حملہ، ہیڈ کانسٹبل شدید زخمی ؛ ہوم گارڈ بھی متاثر

تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کوبیر پولیس اسٹیشن میں گھس کر حملہ، ہیڈ کانسٹبل شدید زخمی ؛ ہوم گارڈ بھی متاثر

 

تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کوبیر پولیس اسٹیشن میں جمعرات کی رات 10 بجے کے بعد ایک شخص نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر اچانک حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کلِیم نامی شخص چاقو لے کر پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا اور سب انسپیکٹر کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹبل نارائنا نے اسے روک دیا جس پر کلیم نے ہیڈ کانسٹیبل پر حملہ کردیا۔نارائنا کی چینخ و پکار پر انہیں بچانے کے لیے آنے والا ہوم گارڈ بھی زخمی ہوگیا ۔اس دوران حملہ آور وہاں سے فرار ہوگیا۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، بعد ازاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بھینسہ ایریا ہاسپٹل کے جایا گیا اور ہیڈ کانسٹبل نارائنا کو بہتر علاج کے لئے نظام آباد ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نارائنا کے پیٹ میں چاقو لگنے  سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

 

پولیس کے مطابق حملہ آور کلِیم کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔ واقعہ سے پہلے وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر جھگڑے کے بعد چاقو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹبل کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد حملہ کردیا۔ حملہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔پولیس حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button