جرائم و حادثات

گانجہ کے اسمگلرس کی کار کی ٹکر سے زخمی نظام آباد کی خاتون کانسٹیبل علاج کے دوران فوت

نظام آباد: گانجے کے اسمگلروں کے حملے میں زخمی ہونے والی ایکسائز کانسٹیبل سومیا چل بسیں۔ حال ہی میں نظام آباد میں گانجے کے اسمگلروں کو روکنے کی کوشش کے دوران انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

 

اس سلسلے میں حیدرآباد کے نمس (NIMS) اسپتال میں زیرِ علاج رہیں جہاں ہفتہ کی رات ان کا دیہانت ہوگیا۔حال ہی میں نظام آباد شہر کے مضافاتی علاقے میں گانجے کے اسمگلروں نے ہلچل مچا دی تھی۔ آدھی رات کو تلاشی کے دوران ایکسائز عملے کو ایک کار سے ٹکر دے دی گئی۔

 

اس واقعے میں ایکسائز کی خاتون کانسٹیبل سومیا شدید زخمی ہوئیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے اسمگلروں کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 2 کلو گانجا ضبط کیا۔

 

ملزمین کی شناخت ضلع نرمل سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button