جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد مائنارٹی گروکُل اسکول کے طالب علم شیخ موسی کی مشتبہ موت، گھر والوں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

تلنگانہ کے نظام آباد مائنارٹی گروکُل اسکول کے طالب علم شیخ موسی کی مشتبہ موت، گھر والوں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

 

حیدرآباد – 24 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے چندور  میں مائنارٹی گروکُل اسکول کے دسویں جماعت کے طالب علم شیخ موسی کی گزشتہ شب ہاسٹل میں مشتبہ حالت میں موت واقع ہوئی، جس نے گھر والوں اور مقامی لوگوں میں شدید صدمہ پیدا کر دیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسکول کے پرنسپل نے پولیس اور طالب علم کے والدین کو آگاہ کیا۔ موسی کے والد شیخ حمید، جو عیدگاہ کی مدینہ مسجد کے موذن ہیں، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتوار کی شام 4 بجے اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کر گئے تھے، لیکن پیر کی صبح 5 بجے اسکول کی جانب سے فون آیا کہ موسی پنکھے سے لٹک کر ہاسٹل میں خودکشی کرلی

 

شیخ حمید نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی موت پر شک ہے کیونکہ موسی خودکشی نہیں کر سکتا تھا اور انہوں نے سرکاری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

طالب علم کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے نظام آباد اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ ایس آئی  نے بتایا کہ مکمل تفتیش کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ اس واقعہ سے موسی کے گھر والوں شدید صدمے میں ہیں اور علاقے میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Oplus_16908288

 

متعلقہ خبریں

Back to top button