جرائم و حادثات

سلمان قاتل معاملہ میں دو حملہ آور چند رائین پلی میں گرفتار – نظام آباد کی اندلوائی پولیس تحقیقات میں مصروف 

نظام آباد/ 17 ڈسمبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے اندلوائی منڈل کے دیوی تانڈہ حدود میں واقع دھابے کے پاس کل شام ریاست اتر پردیش کے رہنے والے سلمان نامی شخص کا نا معلوم قاتلوں نے فائر نگ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور دو قاتل لاری لیکر فرار ہو گئے تھے

 

پولیس نے ان قاتلوں کو آج صبح چند رائین پلی گاؤں میں مقامی عوام کی اطلاع پر گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے پستول بر آمد و ضبط کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا قومی شاہراہ نمبر 44 حیدر آباد روڈ پر کل شام نا معلوم بدمعاشوں کی جانب سے سلمان پر فائرنگ کرنے سے سنسنی پھیل گئی

 

قتل کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا اس سلسلے میں پولیس تحقیقات میں مصروف ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button