جرائم و حادثات

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں گرام پنچایت انتخابات کے پرچہ نامزدگیوں کی چوری

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں نامعلوم افراد نے  گرام پنچایت کے تالے توڑ کر پرچہ نامزدگیاں چوری کر لئے۔ یہ واقعہ تانڈور اسمبلی حلقہ کے پڈّی ایمول منڈل کے گوٹلا پلی گرام پنچایت کے دفتر میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے گوٹلا پلی پولنگ اسٹیشن کے تالے توڑ کر نامینیشن کلسٹر میں رکھے گئے تمام نامینیشن فارم اُٹھا کر لے گئے۔

 

نامینیشن فارم غائب ہونے کے بعد سرپنچ اور وارڈ ممبر کے عہدوں کے لئے نامینیشن داخل کرنے والے امیدواروں میں شدید تشویش پھیل گئی اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا۔ گوٹلا پلی، ہنما پور، گیرمّا  پور اور جیارام ٹانڈا (I) سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے احتجاج کے بعد عہدیدار اور پولیس موقع پر پہنچے۔

 

عہدیداروں نے امیدواروں کو یقین دلایا کہ تمام نامینیشن فارم اور ڈیٹا اسکین کرکے محفوظ رکھے گئے ہیں، لہٰذا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button