جرائم و حادثات

اب چوروں کی نظر گیس پر 524 سلنڈڑس کی چوری

نئی دہلی: خلیجی ممالک میں جاری جنگ نے گیس کا ایسا بحران پیدا کر دیا ہے کہ ہر کوئی پریشان ہے۔ ان حالات میں تقریباً 524 گیس سلنڈر کی چوری کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتر پردیش کے جھانسی میں ایل پی جی گیس سلنڈرس کی چوری ہوئی ہے جو کہ ایک ٹرک میں رکھے ہوئے تھے۔ ٹرک میں تقریباً 524 بھرے ہوئے ایل پی جی سلنڈرز تھے

 

جن کی قیمت تقریباً 18 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ ٹرک شاہراہ کے کنارے خالی حالت میں ملا تھا۔ اس پر لدے تمام سلنڈرز غائب تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق یہ ٹرک بھارت پٹرولیم کارپوریشن کے کراری واقع پلانٹ کا تھا۔ 2 مارچ کو ٹرک میں 524 بھرے ہوئے ایل پی جی سلنڈرز لوڈ کیے گئے تھے جنہیں کانپور دیہات کے گجنیر علاقہ میں پہنچایا جانا تھا۔

 

ٹرک ڈرائیور نے سلنڈرز لوڈ ہونے کے بعد گاڑی کو پلانٹ کے باہر کھڑا کر دیا اور ہولی کے تہوار کی وجہ سے گھر چلا گیا۔ اسی دوران نامعلوم افراد ٹرک لے کر فرار ہو گئے۔ٹرک غائب ہونے کے بعد اس کی تلاش شروع ہوئی۔ چند روز بعد جی پی ایس لوکیشن کی بنیاد پر ٹرک کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔

 

جب ٹرک مالک موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ ٹرک ’پریچھا تھرمل پاور پلانٹ‘ کے قریب شاہراہ کے کنارے کھڑا تھا، لیکن اس میں رکھے تمام گیس سلنڈرز غائب تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاشوں نے ٹرک میں لگا ڈیوائس بھی توڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی کی لوکیشن ٹریک کرنا مشکل ہو گیا۔اس معاملے میں ٹرک مالک کی شکایت پر سپری بازار پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

پولیس قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس واردات میں ملوث افراد کی شناخت کر کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعہ کے وقت کو بھی کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

 

ایسا اس لیے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں تیل اور گیس کی سپلائی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان جیسے ممالک میں بھی گیس کی دستیابی اور قیمتوں پر اس کا اثر دکھائی دینے لگا ہے ایسے وقت

 

میں اتنی بڑی تعداد میں سلنڈرز کی چوری نے مقامی انتظامیہ اور گیس ایجنسیوں کی تشویش مزید بڑھا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button