جرائم و حادثات
سر عام خواتین کے سامنے فحش حرکات۔حیدرآباد میں ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی فلم نگر پولیس نے پیر کے روز ایک شخص رمیش (34) سال کو عوامی مقام پر خواتین کے سامنے غیر مہذب حرکتیں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
رمیش، جو فلم نگر کا ساکن اور کریم نگر کا متوطن بتایا گیا ہے، شیخ پیٹ میں ایک بیکری میں کام کرتا تھا۔ کل اس نے خواتین کے سامنے فحش حرکات کی، فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور رمیش کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف اس سے پہلے بھی اسی طرح کا مقدمہ درج بتایا گیا ہے وہ سیل فون پر فحش فلمیں دیکھنے کا جنونی بتایا گیا ہے۔