جرائم و حادثات

جنونی عاشق نے شادی سے انکار پر کاٹ ڈالا لڑکی کا گلا – پولیس فائرنگ میں ملزم ہوا زخمی – اے پی کے کڑپہ میں واقعہ

آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے قاضی پیٹ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کمسن لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم پر پولیس نے فائرنگ کی۔

 

پولیس کے مطابق، ملزم وینکٹیش جو پولیس کی تحویل میں تھا، ہفتہ کی علی الصبح فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ مائدکور سے دوسرے مقام پر منتقلی کے دوران اس نے دو کانسٹبلز کو زخمی کر دیا۔ ملزم کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے پہلے فضا میں تین راؤنڈ فائرنگ کی، تاہم اس کے باوجود وہ باز نہ آیا اور مزاحمت جاری رکھی۔ اس پر پولیس نے اس کی ٹانگوں پر گولی چلائی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں اسے علاج کے لئے لیے کڑپہ کے رمِس ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، قاضی پیٹ اگراہارم گاؤں کے رہنے والے سرینواسولو اور ناگا منیما کی 17 سالہ بیٹی نے حال ہی میں انٹرمیڈیٹ مکمل کیا تھا۔ ملزم وینکٹیش، جو آنجنیا کوٹالہ گاؤں کا رہائشی ہے، کافی عرصے سے محبت کے نام پر لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا اور اس پر شادی کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا، تاہم لڑکی مسلسل انکار کر رہی تھی۔

 

اس بات پر ملزم نے دشمنی کرلی۔ جمعہ کی دوپہر جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، وہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کے گھر پہنچا اور ایک بار پھر شادی کے لئے دباؤ ڈالا۔ انکار پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھ لائے ہوئے چاقو سے لڑکی کا گلا کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر لڑکی کے والد سرینواسولو اور دیگر افراد خاندان فوری طور پر گھر پہنچے۔ لڑکی خون میں لت پت نیم جان حالت میں پائی گئی، جسے والد نے اپنی بانہوں میں اٹھا کر گاڑی تک پہنچایا اور اسپتال لے جانے کی کوشش کی

 

۔ راستے میں لڑکی نے آخری سانسوں کے دوران اپنے والد کے سامنے وینکٹیش اور پروین کے نام لیے، تاہم مزید کچھ بتانے سے پہلے ہی اس کی زبان بند ہو گئی اور چننور کے قریب اس نے دم توڑ دیا۔

Oplus_131072

 

متعلقہ خبریں

Back to top button