جرائم و حادثات

جنونی عاشق نے لڑکی کا قتل کرنے کے بعد کرلی خود بھی خودکشی – تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

سنگاریڈی کے بنڈلہ گوڑہ علاقے میں پیر کے دن یکطرفہ محبت میں ناکامی پر ایک جنونی عاشق نے دل دہلا دینے والی واردات انجام دی۔ پرَوین نامی نوجوان نے 22 سالہ رامیا پر اس وقت چاقو سے حملہ کیا جب وہ کالج سے واپس آ رہی تھی

 

۔ رامیا موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے بعد پرَوین نے خود کو بھی چاقو مار کر خودکشی کی کوشش کی، لیکن ہاسپٹل لے جاتے وقت اس نے بھی دم توڑ دیا۔ دونوں ماضی میں کلاس فیلوز تھے، اور پرَوین مبینہ طور پر کافی عرصے سے رامیا کو ہراساں کر رہا تھا۔ رامیا نے کچھ دن قبل اس بارے میں اپنے والدین کو بھی بتایا تھا

 

۔ واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور فون ریکارڈز کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button