جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 2 کروڑ کے پرانے نوٹ ضبط

حیدرآباد: شہر میں قریب دو کروڑ روپے مالیتی منسوخ شدہ کرنسی ضبط کی گئی۔ نارائن گوڑہ کے شانتی تھیٹر کے سامنے واقع کینرا بینک کے قریب دو افراد کو اور واٹر ورکس دفتر کے قریب دو دیگر افراد کو ایسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 

جب ان کے پاس موجود تین بیاگوں کی تلاشی لی گئی تو پولیس نے تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کے منسوخ شدہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ برآمد کیے۔

 

پولیس نے یہ نوٹ ضبط کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کے لیے ملزمین کو نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button