حیدرآباد میں آن لائن جسم فروشی کا پردہ فاش۔ 4 غیر ملکی خواتین پکڑی گئیں

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں جسم فروشی کے دھندہ کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔پولیس کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کہ نیو حفیظ پیٹ، سُبھاش چندر بوس نگر کالونی کے ایک گھر میں جسم فروشی کی جا رہی ہے بالا پور اسپیشل آپریشن ٹیم اور میّاں پور پولیس نے پیر کی رات چھاپہ مارا۔
تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ وہاں غیر ملکی خواتین کے ساتھ جسم فروشی کی سرگرمیاں جاری تھیں۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ ڈیریئس (عمر 28 سال) نامی ایک نوجوان جو لائبیریا کے شہر مونروویا کا رہنے والا ہے، تعلیم کے سلسلے میں شہر آیا تھا اور سُبھاش چندر بوس نگر میں مقیم ہو کر ایک کالج میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ فی الحال وہ آن لائن تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا
کہ وہ کینیا اور یوگنڈا کی چار خواتین کے ذریعہ جسم فروشی کروا رہا تھا۔پولیس نے ڈیریئس اور چاروں غیر ملکی خواتین کو کو پکڑ کر میاں پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ ان کے قبضے سے چار ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز ضبط کیے گئے۔ پولیس کے
مطابق چاروں خواتین کو ریسکیو ہوم بھیج دیا گیا جبکہ ڈیریئس کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔



