حیدرآباد میں آن لائن جسم فروشی کا پردہ فاش

حیدرآباد: شہر کے سکندرآباد علاقہ میں پولیس نے ایک جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ مارا ہے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے قحبہ گیری کے اڈہ کے آرگنائزر، بنگلہ دیشی خاتون اور ایک گاہک کو گرفتار کر لیا جبکہ دو خواتین کو وہاں بازیاب کروایا گیا جن میں ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہے۔
یہ کارروائی کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم گوپال پورم پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔
گرفتار شدگان میں 36 سالہ بمل سین عرف سبرتا کولی، 29 سالہ حسین عرف ملا متوطن بنگلہ دیش۔ 36 سالہ شیخ ناصر علی متوطن مغربی بنگال شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اصل سرغنہ بمل سین ہے جو ریجیمنٹل بازار علاقہ میں یہ غیر قانونی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا،وہ خواتین کی فراہمی کے لیے ایک مفرور ملزم شیوا سے رابطے میں تھا جو پدو چیری کے دو دیگر بنگلہ دیشی شہریوں بابو اور شیکا کے ذریعے خواتین فراہم کرواتا تھا،خواتین کو حسین کے ذریعے حیدرآباد پہنچایا جاتا تھا۔
پولیس نے مقام واقعہ سے نقد رقم، موبائل فونس،برآمد کیے۔ کارروائی کے دوران دو خواتین کو بازیاب کیا گیا جن میں سے ایک بنگلہ دیشی شہری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بمل سین گاہکوں سے آن لائن رابطہ قائم کیا کرتا تھا۔