جرائم و حادثات
ضلع عادل آباد میں آؤٹ سورسنگ اسسٹنٹ انجینئر اے سی بی کے جال میں

عادل آباد: آؤٹ سورسنگ اسسٹنٹ انجینئر (AE) سریکانت رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کے افسران کے ہاتھوں پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے نارنور منڈل میں ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ میں آؤٹ سورسنگ AE کے طور پر کام کرنے والا سریکانت 10,000 روپے رشوت لیتے ہوئے اے سی بی حکام کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
نارنور میں اندراماں ہاؤس سے متعلق تصاویر کو آن لائن اپڈیٹ کرنے کے لیے اے ای سری کانت نے مستفیدین سے 20,000 روپے کا مطالبہ کیا تھا جس پر مستفیدین نے اے سی بی سے رجوع کیا۔ 10,000 روپے میں معاملہ طے کیا گیا اور جب وہ رشوت لے رہا تھا
تو اے سی بی افسران نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم کو اے سی بی کریم نگر کورٹ میں پیش کیا گیا۔



