جرائم و حادثات

کریم نگر ضلع میں پنچایت سکریٹری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کریم نگر: ریاست تلنگانہ کریم نگر ضلع کے گنگادھرا منڈل کے مدھورانگر گاؤں میں پنچایت سکریٹری ایم۔ انیل رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے افسران کے ہاتھوں پکڑا گیا۔انیل نے ایک استفادہ کنددہ کی "اندیرا اماں” ہاؤسنگ اسکیم کی فائل

 

 

کو پروسیس کرنے کے لیے 10,000 روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر اے سی بی نے ایک منصوبہ بند کارروائی کے تحت اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا وہ جب رشوت کی رقم وصول کر رہا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ

 

 

درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس سلسلے میں اے سی بی کے آفیشل "ایکس” (پہلے ٹویٹر) اکاؤنٹ سے جمعہ کے دن اس گرفتاری کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کی گئیں۔مزید یہ کہ اگر کوئی بھی سرکاری ملازم رشوت طلب کرے تو عوام

 

 

سے گزارش ہے کہ وہ تلنگانہ انسداد بدعنوانی بیورو کے ٹول فری نمبر 1064 پر کال کریں۔ اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے:

 

 

واٹس ایپ: 9440446106

فیس بک: Telangana ACB

ایکس (سابقہ ٹویٹر): @TelanganaACB

ویب سائٹ:

 

 

https://acb.telangana.gov.in
کے ذریعے بھی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ ٹویٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ شکایت کنندگان / متاثرین کی معلومات کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button