جرائم و حادثات

شادی کیلئے ماں باپ نے گھر اور زمین بیچنے کا کیا فیصلہ۔ مایوس بیٹی نے کرلی خودکشی

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پاروتی پورم منیم کے سیتانگرم منڈل کے چھنابھوگیل گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے اخراجات کیلئے ماں باپ کی جانب سے گھر اور زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کرنے پر دل برداشتہ بیٹی نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطا بق رینو اور

 

 

لکشمی کی بیٹی انوش (19) سال جو سیتانگرم سرکاری جونیئر کالج سے تعلیم حاصل کرچکی تھی مزید ٹریننگ کی تیاریوں میں تھی۔ چند دنوں سے والدین شادی کے رشتے دیکھ رہے تھے اور اس کے لیے گھر اور تھوڑی سی زمین بیچنے پر غور کر رہے تھے، لیکن انوش نے اس پر اعتراض کیا۔ذرائع کے مطابق

 

 

شادی کے انتظامات کی خبر سے افسردہ ہو کر جمعہ کو انوش نے ذہر پی لیا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ہو وہ فوت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button