جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔ سیل فون پر بات کرتے ہوئے سڑک عبور کرنے والے راہگیر کو کار کی ٹکر۔ نوجوان ہوا میں اچھل کر گر پڑا

حیدرآباد۔ سیل فون پر بات کرتے ہوئے سڑک عبور کرنے والے نوجوان کو کار نے ٹکر دے دی۔ یہ حادثہ حیدرآباد کے مضافات میں میڑچل۔ پوچارم آئی ٹی کاریڈار کے قریب پیش آیا۔

 

جس کا سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنی دھن میں مگن سیل فون پر بات کرتے ہوئے سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک روڈ سے گزرنے والی برف رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی، حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ نوجوان ہوا میں اچھل کر گر پڑا

 

اور اس کی موت ہو گئی۔ مہلوک کی شناخت گیری کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button