جرائم و حادثات

کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ حیدرآباد میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ذہنی طور پر معذور کم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

 

استغاثہ کے مطابق محمد یاسین عمر (55) سال جو بالاپور منڈل کے ایراکنٹہ علاقے کا رہنے والا ہے اور پیشے سے درزی بتایا گیا ہے اس  نے 11 جولائی 2023 کو گھر میں اکیلی موجود 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا تھا۔

 

متاثرہ کی بڑی بہن کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ بعد ازاں چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئی۔رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ اسپیشل فاسٹ ٹریک پوکسو کورٹ جج ایم کے پدماوتی نے جرم ثابت ہونے پر یہ فیصلہ سنایا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button