جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بچوں کے اغواء کے واقعات پر کمشنر پولیس کا بیان

حیدرآباد ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک پیغام کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حیدرآباد میں ایک خاتون بچوں کو بہلا پھسلا کر لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

پولیس کے مطابق ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کسی گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔شہریوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ غیر مصدقہ پیغامات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے پھیلائیں کیونکہ اس سے عوام میں بلاوجہ خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے۔

 

افواہوں کی بنیاد پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔اگر کسی مشتبہ شخص یا سرگرمی کا مشاہدہ ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس حقائق کی جانچ کر کے مناسب کارروائی کرے گی۔

 

کمشنر پولیس نے کہا کہ سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں نہ کہ فارورڈ کیے گئے پیغامات پر۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے شہر میں بچوں کے اغواء کی چھوٹی خبروں سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

 

سوچیں۔ تصدیق کریں۔ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button