جرائم و حادثات
حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں پولیس کا ‘کارڈن سرچ آپریشن”۔ 23 غیر ملکی پکڑے گئے

حیدرآباد۔شہر کے ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن کے حدود میں 16 فروری 2026 کی رات ایک بڑے پیمانے پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن انجام دیا گیا۔
قابلِ اعتماد اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی پیراماؤنٹ کالونی (گیٹ نمبر 1 تا 4)، IAS کالونی اور حکیم پیٹ کنٹہ علاقوں میں کی گئی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 23 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا
جو ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔یہ کارروائی گولکنڈہ زون ڈی سی پی آفس کی براہِ راست نگرانی میں ڈی سی پی جی۔ چندرموہن کی قیادت میں انجام دی گئی جس میں تقریباً 250 پولیس اہلکار شریک تھے۔



