جرائم و حادثات

عادل آباد شہر میں پولیس کی مشن چبوترہ مہم – کئی نوجوان پکڑے گئے

ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس کی ہدایت پر عادل آباد ٹاون ڈی ایس پی جیون ریڈی کی قیادت میں منگل کی شب رات دیر گئے دوسری مرتبہ "مشن چبوترے”کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران رات گیارہ بجے کہ بعد غیر ضروری باہر گھومنے والوں کو وقتی طور پر پولیس تحویل میں لیتے ہوئے ون ٹاون ہولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

 

اس مشن چبوترہ آپریشن میں تمام سی آئیز کے علاوہ پولیس کی بھاری جمعیتہ نے عادل آباد ٹاون کے مختلف مقامات اور گلی کونچوں میں ہہنچ کر باہر گھومنے والوں کو پکڑ کر ون ٹاون ہولیس اسٹیشن منتقل کیا جہاں پر ٹاون ڈی ایس پی جیون ریڈی نے تمام کی کونسلنگ کی اور برقراری امن میں ہولیس کا ساتھ دینے اور رات کے وقت غیر ضروری باہر نہ گھومنے کی تاکید کی اور کہاکہ مشن چبوترہ میں دوسری اور تیسری مرتبہ پکڑے جانے پر سخت قانونی کاروائی کا انتباہ دیا

 

۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی نے تمام تفصیلات سے واقف کروایا اور میڈیا کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رات گیارہ بجے کہ بعد ضروری کاموں سے باہر نکلنے والے افراد کو مناسب جواب دینے پر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ عادل آباد ضلع کو کرائم سے پاک ضلع بنانے ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس کی کوششیں جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button