جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پولیس کانسٹبل کی خودکشی

حیدرآباد: شہر کے اوپل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اوپل کے ملکارجن نگر میں رہنے والے شریکانت (42) نے 2009 میں کانسٹیبل کی ملازمت حاصل کی تھی۔ فی الحال فلم نگر

 

 

پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ ماہ 23 تاریخ سے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہو رہے تھے۔
فلم نگر پولیس اسٹیشن کی جانب سے صبح ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا نوٹس موصول ہونے پر وہ کمرے میں گئے اور پنکھے

 

 

سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ پچھلے دنوں آن لائن بیٹنگ کھیل کر پیسے ہار جانے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے تاہم پولیس نے اس کی فوری تصدیق نہیں کی۔ ڈائل 100 کے ذریعے اطلاع

 

 

ملنے پر پولیس واقعہ کی جگہ پر پہنچی اور نعش کو گاندھی ہسپتال منتقل کر دیا۔ کیس درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button