جرائم و حادثات

پولیس کانسٹیبل کی خودکشی ۔ تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں واقعہ

نظام آباد۔ ریاست تلنگانہ ضلع کاماریڈی کے گڑگول موضع کے حدود میں رادھا سوامی آشرم کے قریب ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔

 

 

اے آر کانسٹیبل جیون ریڈی نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگا‌لی اور خودکشی کر لی۔مقامی لوگوں نے دیکھ کر اطلاع دی تو پولیس مقام واقعہ پرپہنچ گئی۔ جیون ریڈی کا آبائی گاؤں راماریڈی منڈل کا مدڈی کنٹا گاؤں بتایا گیا ہے۔

 

 

خودکشی کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ انتہائی اقدام کی وجہ شوہر بیوی کے آپسی جھگڑے بتائے جا رہے ہیں تاہم پولیس نے اس بات کی فوری تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button